Home sticky post 5 چین کا دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ

چین کا دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ

Share
Share

بیجنگ:چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جیوتیان نامی یہ بےپائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی حکام کے مطابق جیوتیان کو ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں، یہ ڈرون اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...