Home تازہ ترین واشنگٹن نے روش نہ بدلی تو تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں،چین کا امریکا کو سخت انتباہ

واشنگٹن نے روش نہ بدلی تو تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں،چین کا امریکا کو سخت انتباہ

Share
Share

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم مؤثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔

چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں مگر وہ باہمی احترام اور مساوی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ تحفظ پسندی اور یکطرفہ فیصلے دنیا کے مفاد میں نہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف لگایا تھا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا۔

تجارتی جنگ کا آغاز “لبریشن ڈے ٹیرف” سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں نے جوابی اقدامات اور پابندیاں لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے مزید اقدامات کیے تو وہ بھی سخت جوابی کارروائیاں کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...