Home Uncategorized چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کےساتھ کھڑا رہے گا،صدر شی جن پنگ

چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کےساتھ کھڑا رہے گا،صدر شی جن پنگ

Share
Share

اسلام آباد:چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کےساتھ کھڑا رہے گا اور ہاتھ میں ہاتھ لیے اور شانہ بشانہ آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرےگا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دہائی پر اپنے مبارکبادی تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم اولین منصوبہ ہے۔2013 میں اس کے افتتاح سے اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ اس حوالے سے متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت محرکہ ملی ہے بلکہ خطے میں باہمی رابطے اور انضمام کے عمل کے لئے بھی اچھی بنیاد ڈالی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں جسے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے بھی یہاں سی پیک کی دہائی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں پڑھ کر سنایا،۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری چین اورپاکستان کے درمیان دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن چکی ہے۔یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیاری، پائیداراور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیارکے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...