Home sticky post چین کا تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب،7 امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی

چین کا تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب،7 امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی

Share
Share

بیجنگ: چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 امریکی دفاعی صنعتی کمپنیوں اور ان کی انتظامیہ پرپابندیاں عائد کر دیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں پر پابندی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ مذکورہ پابندیاں 27 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے پابندیوں کا شکار ہونے والی امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں میں ایرکوم، ہڈسن ٹیکنالوجیز، انسٹیٹو، اوشینیئرنگ انٹرنیشنل، ریتھیون آسٹریلیا، ریتھیون کینیڈا اور سارونک ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں سے چین میں مذکورہ امریکی کمپنیوں اور ان سے جڑے عملے کے رئیل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں، پابندیوں کے تحت چینی اداروں اور افراد کو مذکورہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین، تعاون یا دیگر قسم کے تعامل میں ملوث ہونے سے ممانعت ہو گی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے نشاندہی کی ہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایک بار پھر ہتھیاروں کی شکل میں بڑی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے، اس سے ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔]

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...