Home Uncategorized چینی خلاء نوردوں کا خلاء میں سبزیاں اگانے کا تجربہ

چینی خلاء نوردوں کا خلاء میں سبزیاں اگانے کا تجربہ

Share
Share

بیجنگ: چینی خلاء نوردوں نے خلاء میں سبزیاں اگانے کا تجربہ کیا ہے۔یہ تحقیق محققین کو زمین اور خلاء میں پودوں کے اگنے کے دمیان فرق کا جائزہ لینے میں مدد دے گی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے شینژو 16 کے خلاء نورد مستقبل کی خلائی تحقیقات کے پیشِ نظر ٹیانگوگ سپیس سٹیشن میں سبزیاں اُگانے کے تجربات کر رہے ہیں۔

مئی کے آخر میں ٹیانگونگ پر جانے والے (جن کی واپسی 31 اکتوبر کو ہوگئی) مشن کمانڈر جنگ ہائی پینگ اور ان کے ساتھی خلا نورد ژو یینگژو اور گئی ہائیچاؤ نے دو خاص آلات کا استعمال کرتے ہوئے خلائی سٹیشن میں سبزیاں اگائیں۔

جون میں شروع ہونے مشن نے سلاد پتے کی چار فصلیں تیار کیں جبکہ اگست میں دوسرا مشن چیری ٹماٹر اور ہری پیاز اگانے کیلئے شروع کیا گیا ہے، یہ تحقیق محققین کو زمین اور خلاء میں پودوں کے اگنے کے دمیان فرق کا جائزہ لینے میں مدد دے گی ہے۔

محققین کے مطابق یہ تجربہ خلائی تحقیقات میں اعانت کیلئے طویل مدتی منصوبے کا حصہ ہے۔

چائنا آسٹرونوٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر سے تعلق رکھنے والے ایک محقق یینگ رینزی کے مطابق سبزیاں اگانے والا آلہ انوارئنمنٹل کنٹرول اینڈ لائف سپورٹ سسٹم (ای سی ایل ایس ایس) کا اہم حصہ ہے، مستقبل میں سائنس دان فوری اور بڑے پیمانے پر فصل کی پیداوار پر توجہ دیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...