Home sticky post 2 وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان "ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چینی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین کے بنیادی مفادات پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان "ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بیجنگ میں ان سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے اپنے آئندہ دورہ تیانجن اور بیجنگ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO-CHS) کے اجلاس اور دوسری عالمی جنگ میں چینی عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھرپور تیاریوں کا ذکر کیا اور چینی صدر، وزیراعظم لی چیانگ و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کی توقع ظاہر کی۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی سی ٹی، صنعتی ترقی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے لیے کلیدی قرار دیا۔

چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے خیالات کو سراہتے ہوئے پاکستان کو چین کا آہنی دوست اور ہر موسم کا شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں اس کے پختہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...