Home sticky post 4 پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

Share
Share

بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا کہ امید ہے فریقین پُرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب نہیں ہونے دیں گے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت پاکستان مشاورت سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...