Home #ٹرینڈ چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کردی

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کردی

Share
Share

تیانجن :چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔
اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک “تناور درخت” بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔
شی جن پنگ نے زور دیا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین رکن ممالک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے اور عملی اقدامات کے بغیر عوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔
دوروزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا موٴقف پیش کرتے ہوئے خطے میں تعاون اور استحکام بڑھانے پر زور دیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...