Home Uncategorized کولیسٹرول قابو کرنے والی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مددگار

کولیسٹرول قابو کرنے والی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مددگار

Share
Share

ساؤتھ کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے والی ادویات (اسٹیٹنس) مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹل بیماری) سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

امریکا کی میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اسٹیٹنس میکروفیجز نام کے مدافعتی خلیوں کے رویے میں تبدیلی لا کر مسوڑھوں کے انفیکشن سے ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

تازہ ترین تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ ادویات قلبی مرض کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

جامعہ سےتعلق رکھنے والے ایک اسسٹنٹ پروفیسر سبرامنیا پینڈروواڈا کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران محققین نے مسوڑھوں کی بیماری کے دوران مخصوص کیفیات کی نقل کی اور اسٹیٹنس متعارف کراتے ہوئے میکروفیج کے ردِ عمل میں بہتری کا مشاہدہ کیا ۔ جس سے یہ بات جاننے کا موقع ملا کہ اسٹیٹنس کی طرح کی ادویات ان بیماریوں جیسی پُر سوزش کیفیات سے نمٹنے میں کس طرح مدد دے سکتی ہیں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ حالیہ پیریوڈونٹل لٹریچر میں روایتی تھراپی کے ساتھ اسٹیٹنس کے استعمال کے مفید اثرات بتائے گئے ہیں۔ البتہ، اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹنس خاص طور پر میکروفیجز کو متاثر کرتے ہیں جو مسوڑھوں کی بیماری کے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...