Home Uncategorized سی آئی اے کی جانب سے ایران، چین اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتیوں کا آغاز

سی آئی اے کی جانب سے ایران، چین اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتیوں کا آغاز

Share
Share

واشنگٹن: امریکی کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں مخبروں کی تعداد بڑھانے کیلئے آن لائن بھرتیوں کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے نے ان بھرتیوں کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں کیا اور ساتھ ہی درخواست جمع کرانے کے محفوظ راستے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سی آئی اے کی ایران، چین اور شمالی کوریا میں مخبروں کی بھرتی کو مشرق وسطیٰ می تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال سے جوڑا جا رہا ہے۔

امریکا ان ممالک میں ان مخبروں کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ روس امریکا کا سخت ناقد رہا ہے اور چین کے ساتھ بھی معاملات بہت زیادہ بہتر نہیں جب کہ ایران ہمیشہ سے سخت حریف رہا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بھرتیوں کے اعلان پر روس، ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...