Home تازہ ترین برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

Share
Share

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خور و نوش بھی سستی ہوگئیں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.6 فیصد پر آ گئی تھی۔

مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونا ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی معمول کی بات ہے اور اپریل میں ہوسکتا ہے قیمتیں بڑھنا شروع ہوجائیں۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی کی اس کمی کی ایک وجہ حکومت کا قیمتوں پر مصنوعی طریقے سے کنٹرول ہے کیوں کہ انتخابات قریب ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق رواں برس افراطِ زر اپنے ہدف 2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری کافی پریشان ہیں اور نئی حکومت کو اپنی پالیسیوں پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...