Home نیوز پاکستان سول ایوی ایشن کا تیز ترین امیگریشن کے لئے ہوائی اڈوں پر ” ای گیٹس”نصب کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن کا تیز ترین امیگریشن کے لئے ہوائی اڈوں پر ” ای گیٹس”نصب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ’’ ای گیٹس‘‘ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سہولت کے لیے ای گیٹس کی تنصیب کے لیے ٹینڈرجاری کردیا،اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کیے جائیں گے۔

سی اے اے حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔

مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہوں گے،اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...