Home #ٹرینڈ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، محمد اورنگزیب

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، محمد اورنگزیب

Share
Share

واشنگٹن:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کے لیے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔

عالمی بینک گروپ اورعالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں موسمیاتی نقصان اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے قائم ‘فنڈ فار رینسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)کے اعلیٰ سطح کے مکالمے سے خطاب کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان لیے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ’فنڈ فار ریسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)’ کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں بشمول شدید موسمی واقعات یا آہستگی سے رونما ہونے والی تباہ کاریوں کے خلاف ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان “لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ” کے قیام کے داعی ممالک میں سے ایک تھا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں فنڈ کو جلد از جلد فعال کرنے کی ضرورت اجاگر کی۔

محمد اورنگزیب نے اس عمل کو شفاف ترین بنانے کی حمایت کرتے ہوئے فنڈ کو مناسب چیکس اینڈ بیلنس کے تابع ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فنڈ کے زیر اہتمام جلد تر ادائیگیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ کو سادہ اور مؤثر اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے، فنڈ کے تحت کم ترقی یافتہ اور ماحولیاتی طور پر کمزور ممالک کو فنڈز کے حصول میں پہلے کی طرح مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔

Share
Related Articles

کیا کوئی خاتون پوپ بن سکتی ہیں ؟ موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ؟

ویٹیکن:پوپ فرانسس کی ایسٹر کے روز وفات کے بعد دنیا بھر سے...

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ممبئی: بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اپوزیشن...

پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہارتشویش، تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نیویارک: پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے...