Home تازہ ترین اسلام آباد اورپنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بادل برسنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد اورپنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بادل برسنے کی پیشنگوئی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی ۔
اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویڑن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں11 سے 13 مارچ تک کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح 14 اور 15 مارچ کو پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہااور اج بھی بارش کے امکانات نہیں۔

Share
Related Articles

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

امریکی صدر کا دورہ چین: شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے دورے کو کامیاب قرار دے دیا

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی اہم ملاقات بیجنگ: Donald Trump اور...