Home sticky post 6 امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے رائل نیوی آف عمان کے کمانڈر کی ملاقات، بحری تعاون پر گفتگو،وائٹ شپنگ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے رائل نیوی آف عمان کے کمانڈر کی ملاقات، بحری تعاون پر گفتگو،وائٹ شپنگ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے

Share
Share

راولپنڈی: رائل نیوی آف عمان کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمانی بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے اس کے مسلسل کردار کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف اور کمانڈر رائل نیوی آف عمان کے درمیان وائٹ شپنگ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد معلومات کے تبادلے کے لیے رہنما اصول اور طریقہ کار وضع کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ شپنگ کے حوالے سے باہمی آگاہی میں اضافہ ہو سکے۔

پاکستان اور عمان جغرافیائی قربت کے حامل برادر ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان مشترکہ بحری حدود موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کا دائرہ کار اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور مضبوط دفاعی تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان گہرے پیشہ ورانہ تعلقات موجود ہیں جو ایکسپرٹ لیول اسٹاف ٹاکس، تربیتی پروگرامز، دو طرفہ مشقوں اور کثیر الملکی بحری مشقوں میں مشترکہ شرکت کی صورت میں نمایاں ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...