Home sticky post 5 افغانستان میں پاکستانی کارروائی کا بھارت کے بہاولپور حملوں سے موازنہ درست نہیں، خواجہ آصف

افغانستان میں پاکستانی کارروائی کا بھارت کے بہاولپور حملوں سے موازنہ درست نہیں، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی بھارت اور اس کی پراکسی خوارج اور اس کے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...