Home sticky post 4 بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Share
Share

کوئٹہ:قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024ء میں لیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے متاثر ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...