Home Uncategorized چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: چین نے کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چین پر امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی کیلئے مل کر کام کریں گی، چین پاکستانی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے نیا دور شروع کیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں، متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...