Home نیوز پاکستان 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا،آئی ایم ایف نے منظوری دے دی

200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا،آئی ایم ایف نے منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی۔

صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی صرف 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیاگیاہے ۔

بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ اس اقدام سے تقریبا 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔تاہم 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاوٴن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیاہے ۔یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...