Home sticky post 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

Share
Share

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ارکان اپنے کیے پر خود جج نہیں بن سکتے۔ میرے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی شمولیت پر اعتراض کیا ہے۔

جسٹس منصور نے اپنے خط میں لکھا کہ 23 نومبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بلایا۔ اجلاس میں تجویز دی کہ سنیارٹی کے اعتبار سے 5 رکنی بینچ انٹراکورٹ اپیل پر بنایاجائے۔

جسٹس منصور شاہ کے مطابق تجویز دی تھی بینچ میں کہ ان ججز کو شامل نہ کیا جائے جو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا وہ 4 رکنی بینچ بنانا پسند کریں گے۔ رات 9 بج کر 33 منٹ پر میرے سیکرٹری کا واٹس ایپ میسج آیا، انہوں نے مجھ سے 6رکنی بینچ کی منظوری کا پوچھا۔ میں نے سیکرٹری کو بتایا کہ مجھے اس پر اعتراض ہے صبح جواب دوں گا۔

خط میں جسٹس منصور نے مزید لکھا کہ رات 10 بج کر 28 منٹ پر سیکرٹری نے بتایا 6 رکنی بینچ بن گیا ہے اور روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ میرا بینچ پر 2 ممبران کی حد تک اعتراض ہے۔ بینچز اختیارات کا کیس ہم سے واپس لینے کا فیصلہ دونوں کمیٹیوں نے کیا۔ کمیٹیوں میں شامل ججز کے فیصلے پر ہی سوالات ہیں۔ کمیٹی میں شامل ارکان اپنے کیے پر خود جج نہیں بن سکتے۔ میرے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیسز، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں...

سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ...

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی متوقع

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج...

خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف...