Home Uncategorized امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

Share
Share

کیلیفورنیا:امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وبا پھر پھیلنا شروع ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کوویڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2،449 افراد کیلی فورنیا کے اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں یہ اضافہ معمولی ہے، اس بیماری کے سامنے آنے کے بعد ہر سال سردیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...