Home sticky post 5 کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

Share
Share

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع، مدلل اور رہنمائی پر مبنی جوابات دیے گئے۔

ملاقات کے دوران کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ اپنانے اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔

نشست میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔

طلباء نے اس نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط اور دیرپا رابطے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ کور کمانڈر بلوچستان کی گفتگو نے نوجوانوں کے حوصلے بلند کیے اور مستقبل کے حوالے سے مثبت سوچ کو مزید تقویت دی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...