Home سیاست ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،مونس الہٰی اشتہاری قرار

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،مونس الہٰی اشتہاری قرار

Share
Share

لاہور :لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو مونس الٰہی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے متعلقہ تفصیلی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 88 سی آر پی سی کے تحت جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

نیب نے چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے سے متعلقہ درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...