Home سیاست نگراں وزیرِ اعلیٰ ”کے پی کے “جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نگراں وزیرِ اعلیٰ ”کے پی کے “جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

پشاور :نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔جبکہ نگراں کے پی کے کابینہ کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے، آج حلف اٹھائیگی

نگراں وزیرِ اعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کابینہ کے بیشتر وزراء نئی نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں، نئی نگراں صوبائی کابینہ میں نئے وزراء بھی لیے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، سابقہ وزراء کے قلم دانوں میں بھی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔

گورنر کے پی نگراں وزراء سے ایک بار پھر ان کے عہدوں کا حلف لیں گے، نگراں کے پی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...