Home highlight عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔
سابق خاتون اوّل نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالوں کے جوابات عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردیئے۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل شوہر عمران خان اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی درخواست کی جس پر عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی عمران خان اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا، شرح 125 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن/بیجنگ:ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...