Home highlight عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔
سابق خاتون اوّل نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالوں کے جوابات عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردیئے۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل شوہر عمران خان اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی درخواست کی جس پر عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی عمران خان اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...