Home Uncategorized ایکواڈور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہنگامے پھوٹ پڑے

ایکواڈور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہنگامے پھوٹ پڑے

Share
Share

کیوٹو :جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر فوج بلالی اور ہنگامی حالت نافذکردی ہے۔

ایکواڈور میں گینگسٹرز نے ٹی وی سٹوڈیو پرقبضہ کرلیا اور یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے جبکہ قیدیوں نے جیل گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار اور بعد ازاں قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

گینگ لیڈر منشیات سمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا اور ایک جیل سے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقلی سے پہلے فرار ہوگیا تھا، یہ گینگ بنیادی طور پر منشیات کی سمگلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کے میکسیکو کے طاقتور سینالووا کارٹیل کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ ایکواڈور کے صدر ڈینیئل ملک کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر ہیں اور انھیں ابھی اپنے منصب کو سنبھالے دو ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے ، وہ حال ہی میں ایک پرتشدد الیکشن مہم میں فاتح قرار دیے جانے کے بعد صدر بنے ہیں، اس انتخابی مہم کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں ایک صدارتی انتخابی امیدوار فرنینڈو ویلاسینسؤ کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...