Home Uncategorized کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی دانوں کی کریم کینسر کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ میں انکشاف

کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی دانوں کی کریم کینسر کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ میں انکشاف

Share
Share

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی چہرے کے دانوں کی کریمیں کینسر والے مادوں (carcinogen) سے آلودہ ہو سکتی ہیں بالخصوص اگر وہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی ہوں۔

محققین کو امریکا کی بڑی مارکیٹس میں دستیاب 111 مصنوعات کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ بینزول پیرو آکسائیڈ (بی پی او) پر مشتمل کریمیں بینزین کی اعلی سطح پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔

بینزوئیل پیرو آکسائیڈ پر مشتمل جن برانڈز کا تجربہ کیا گیا ان میں کلیئراسیل، کلین اینڈ کلیئر، نیوٹروجینا، پرو ایکٹیو، اپ اینڈ اپ اور اسٹور برانڈ کے مساوی مصنوعات شامل ہیں۔

جب کمرے کے درجہ حرارت پر ایسی کریمیں ذخیرہ کی جاتی ہیں اور جب سورج کی روشنی کی بالائے بنفشی شعاعوں کا سامنا ہوتا ہے تو بینزول پیرو آکسائیڈ وقت کے ساتھ ساتھ کارسینوجن بینزین میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین نے اپنے نتائج جرنل آف انویسٹیگیٹو ڈرمیٹولوجی میں رپورٹ کیے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...