Home کھیل کرکٹ ورلڈکپ،قومی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

کرکٹ ورلڈکپ،قومی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Share
Share

کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو ویزوں کے اجراء کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک این او سی ہی جاری نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے کی وجہ سے اسکواڈ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں۔

ویزا سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ 25 رُکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے، بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کےلیے اپنی وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے۔

پاکستان ٹیم کیلئے بھارتی ویزوں میں تاخیر، کرکٹ بورڈ پریشان

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی رابطہ کیا تھا جس پر کرکٹ کے عالمی ادارے نے جواب دیا تھا کہ ویزوں پر کام جاری ہے، جلد جاری ہوجائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ ایک ہی جواب بار بار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو پیر تک ویزوں کے جاری ہونے کی امید ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...