Home sticky post خواتین کے لباس پر تنقید،شرمیلا فاروقی نے حنا بیات کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

خواتین کے لباس پر تنقید،شرمیلا فاروقی نے حنا بیات کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

کراچی:پاکستانی اداکارائیں ہانیہ عامر اور یشما گِل اپنی دوست کی شادی کی مہندی میں دھوم مچاتی نظر آئیں۔ دونوں نے مختصر لباس پہنے اور اپنی دلکش حرکات و سکنات سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

مہندی کی تقریب میں ہانیہ، یشما اور دنانیر کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔ لیکن جیسے ہی ویڈیوز نے مقبولیت حاصل کی، کچھ لوگوں نے ہانیہ اور یشما کے لباس پر تنقید شروع کر دی۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کیا لوگوں کو قمیض نام کی چیز بھول گئی ہے؟”

سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حنا خواجہ بیات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، “خواتین کے لباس کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا بند کریں۔ اگر ایسا ہے تو تمام مردوں کو شیروانی پہننی چاہیے، نہ کہ سوٹ۔
شرمیلا نے مزید کہا کہ یہ 2025 ہے، خواتین کو خود مختار رہنے دیں اور وہی پہننے دیں جو انہیں پر اعتماد اور آرام دہ محسوس ہو۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...