Home sticky post خواتین کے لباس پر تنقید،شرمیلا فاروقی نے حنا بیات کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

خواتین کے لباس پر تنقید،شرمیلا فاروقی نے حنا بیات کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

کراچی:پاکستانی اداکارائیں ہانیہ عامر اور یشما گِل اپنی دوست کی شادی کی مہندی میں دھوم مچاتی نظر آئیں۔ دونوں نے مختصر لباس پہنے اور اپنی دلکش حرکات و سکنات سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

مہندی کی تقریب میں ہانیہ، یشما اور دنانیر کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔ لیکن جیسے ہی ویڈیوز نے مقبولیت حاصل کی، کچھ لوگوں نے ہانیہ اور یشما کے لباس پر تنقید شروع کر دی۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کیا لوگوں کو قمیض نام کی چیز بھول گئی ہے؟”

سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حنا خواجہ بیات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "خواتین کے لباس کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا بند کریں۔ اگر ایسا ہے تو تمام مردوں کو شیروانی پہننی چاہیے، نہ کہ سوٹ۔
شرمیلا نے مزید کہا کہ یہ 2025 ہے، خواتین کو خود مختار رہنے دیں اور وہی پہننے دیں جو انہیں پر اعتماد اور آرام دہ محسوس ہو۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...