Home Uncategorized کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل، سام بینک مین فرائیڈ کو 25 سال قید

کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل، سام بینک مین فرائیڈ کو 25 سال قید

Share
Share

نیویارک: امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائیڈکو 25 سال قید کی سزا سنادی۔

دیوالیہ ہونے والی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے سابق سی ای او 32 سالہ سام بینک مین فرائیڈ کو نیویارک مین ہٹن کی وفاقی عدالت نے ایک ماہ تک چلنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد تمام سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔

سام بینک مین فرائڈ کو دسمبر میں بہاماس میں گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔
عدالت نے ایف ٹی ایکس کے 11.02 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جنہیں متاثرین کو ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سام بینک مین فرائڈ نے ایف ٹی ایکس چلانے میں “غلطیوں” کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے اپنے صارفین کے 10 ارب ڈالر کی رقم چوری کرنے سے انکار کیا۔

جیوری نے سام بینک مین فرائیڈ کو سات سنگین جرائم کا مجرم پایا جس میں صارفین کو دھوکہ دینا اور منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔

دو گھنٹے کی سماعت کے بعد جج لیوس کپلن نے کہا کہ سام بینک مین فرائیڈ جانتا تھا کہ وہ جو کچھ کر رہا تھا وہ مجرمانہ تھا۔

بینک مین فرائیڈ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے بہت ساری غلطیاں کی ہیں لیکن دیوالیہ ہونے کے وقت ایف ٹی ایکس کے پاس صارفین کو ادائیگی کرنے کی صلاحیت تھی۔

سرکاری وکلا کے مطابق سام بینک مین فرائڈنے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں سے جھوٹ بولا ، جعلی دستاویزات شیئر کیں اور سیاستدانوں کو لاکھوں ڈالر کے غیر قانونی عطیات دیے۔

یاد رہے کہ 2022 کے دوران ایف ٹی ایکس کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے کمی آئی تھی اور یہ 21 ہزار ڈالر کی سطح پر آگئی تھی تاہم اب اس کی قیمت ایک بار پھر 68,365 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...