Home Uncategorized سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرناک حملے سے خبردار کر دیا

سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرناک حملے سے خبردار کر دیا

Share
Share

میلان: سائبر ماہرین نے مختلف ممالک کے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرناک بینکنگ حملے سے خبردار کر دیا ہے۔

’میڈوسا‘ نامی یہ کمپین سائبر مجرمان کو پینترے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے فون میں بغیر ان کے علم میں آئے گھسنے میں مدد دیتی ہے۔

میڈوسا کمپین کافی عرصے سے اینڈرائیڈ میں موجود ہے لیکن ماہرین نے اس میلویئر کے ایک نئے ویریئنٹ کی نشان دہی کی ہے۔

جولائی 2020 میں پہلی بار سامنے آنے والا میلویئر (جس کو ٹینگل بوٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) حساس پیغامات پڑھنے، دبائے گئے بٹن کے ٹیب آن رکھنے، اسکرین شاٹ لینے اور فون کالز کی ریکارڈنگ کرنے سے لے کر بینک کی تفصیلات تک رسائی کی صلاحیت رکھتا تھا۔

سائبر سیکیورٹی فرم کلیفی کے مطابق یہ تازہ ترین ورژن فل اسکرین اوور لے دِکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز اپنے ہدف کو بے وقوف بنانے کے لیے ایک کالی اسکرین ڈیوائس پر دِکھاتے ہیں، جس سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا فون بند ہیں جبکہ حقیقت میں ہیکرز اپنی کارروائی میں مصروف ہوتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس میلویئر کے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس کی فعلیت اپنے اندر ایک ممکنہ خطرہ رکھتی ہیں۔

یہ میلویئر امریکا اور برطانیہ کے علاوہ کینیڈا، فرانس، اٹلی، اسپین اور ترکیے سے تعلق رکھنے والے اینڈرائیڈ صارفین کو بھی ہدف بنا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...