Home سیاست وزیراعظم کی آذربائیجان کے ساتھ تجارتی شراکت داری مضبوط کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی آذربائیجان کے ساتھ تجارتی شراکت داری مضبوط کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون و تجارتی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندر تک اقتصادی راہداری کا قدرتی راستہ فراہم کرتا ہے۔

آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کی استعداد اور موجودہ تجارت کو بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں. حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، توانائی کے شعبے میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...