Home Uncategorized سمندری طوفان تالم چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان تالم چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا

Share
Share

گوانگ ڈونگ:سمندری طوفان تالم چین کے جنوبی علاقوں سے ٹکرا گیا جبکہ طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔

بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے کے ساحلی علاقوں میں 136.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔

چینی میڈیا نے مزید بتایا کہ صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں درجنوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہیں جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی علاقوں کی طرف جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...