Home sticky post 5 سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

Share
Share

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر کمارا دیسانایاکے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم سری لنکن حکومت نے اس درخواست کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔
صدر کے مطابق ملک کی خودمختاری اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی جنگ میں عملی شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اتحادی ممالک کی جانب سے مدد نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...