Home Uncategorized روس میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

روس میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

Share
Share

ماسکو:روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سو کلو میٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔

بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے، پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوشکر اولا شہر کے میئر ییوگینی مسلوف نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی ہوئے۔

ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے ، اور یوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔

ہنگامی صورتحال کی وزارت کا کہنا ہے کہ تقریبا 100 امدادی کارکنوں نے یالچک جھیل کے قریب ایک کیمپ سائٹ سے ملبہ صاف کیا۔

وزارت نے بتایا کہ طوفان کے وقت سینکڑوں افراد یالچک جھیل کے کنارے کیمپ لگائے ہوئے تھے، متاثرہ افراد سیر و تفریح کے لئے آئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...