Home highlight چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستانی کھلاڑی مہوش علی حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستانی کھلاڑی مہوش علی حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

Share
Share

کراچی:پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی مہوش علی چیک جونیئر اوپن 2026 کے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئیں۔

مقامی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج مہوش علی کی حالت قدرے بہتر ہے، اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیراگ میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے جونیئر گولڈ سرکٹ میں
پاکستان کی علی سسٹرز میں سب سے بڑی مہوش علی گرلز انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلے کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔

میچ میں 1-2 کی سبقت پانے والی مہوش علی چوتھے گیم میں اپنی حریف سے ٹکرا گئیں، تکلیف کی شدت کے باعث مہوش علی بہت دیر تک کورٹ میں بے سدھ پڑی رہیں، بعد ازاں مہوش علی کو ضروری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔

مہوش علی کے والد اور کوچ عارف علی کے مطابق قومی ویمن جونیئر کھلاڑی کی حالت اب تسلی بخش ہے لیکن قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے۔

مہوش علی نے پولینڈ کی ہانا روبیل کو 0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، دوسری جانب پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں منجھلی بہن سحرش علی گرلز انڈر15 ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیڈ 2 چیک کھلاڑی جوہا ناری ہاکوا سے مات کھا گئیں، اب وہ برانز میڈل کے لیے جستجو کریں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...