Home highlight ڈی چوک احتجاج ، گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈی چوک احتجاج ، گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جج ابو الحسنات نے کہا کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں، آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزمان میں افغان اور پاکستانی شہری شامل ہیں۔جس پر جج ابو الحسنات نے کہا کہ افغان شہریوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سب افغان شہری قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں، سب کاغذات بھی لگے ہوئے ہیں، قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں نے پناہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور وہ غلط سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، افغان شہریوں کو کراچی کمپنی اور ترنول میں گھروں سے اٹھایا گیا ہے، ان کی تعداد 146 ہے۔

جج نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ان سب پر برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں۔وکیلِ صفائی نے کہا کہ سب پر مشکوک برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں، کوئی ویڈیو اور کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں ہے۔
بعدازاں عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...