Home کھیل ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے نہیں کھلیں گے

ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے نہیں کھلیں گے

Share
Share

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کیوی کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا، ڈیون کانوے چوتھے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...