Home sticky post 6 فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ ہوا، قانون سب کے لیے برابر ہے: وزیر اطلاعات

فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ ہوا، قانون سب کے لیے برابر ہے: وزیر اطلاعات

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسے شخص کو سزا ہوئی ہے جس نے ریڈ لائن عبور کی تھی اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق فیض حمید کو ٹرائل کے دوران مکمل موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنا دفاع پیش کریں اور اپنے گواہان بھی لائیں۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد سامنے آنے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور جو ریڈ لائن عبور کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کے مطابق فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا اور وہ تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی انہیں سزا سنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے، جس کی واضح مثال آج سب کے سامنے آگئی ہے۔ فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی رہے ہیں، اور آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...