Home نیوز پاکستان بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ

بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ممالک سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اس ضمن میں ایک مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کیے جائیں، جن لوگوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی ہے انہیں بھی پاسپورٹس جاری نہ کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے انہیں پاسپورٹ نہیں ملے گا ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے ذریعے یورپ اور امریکا پہنچنے والے افراد پناہ لیتے ہیں، غیرقانونی طور پر بیرون ممالک جانے والے افراد کی وجہ سے پاکستان کا نام بدنام ہورہا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کے تناظر میں پاکستانی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...