Home Uncategorized شادی میں شرکت کے لئے مہمانوں سے رقم وصولی کا فیصلہ

شادی میں شرکت کے لئے مہمانوں سے رقم وصولی کا فیصلہ

Share
Share

 

لندن: شادی میں عمومی طور پر شرکت کیلئے مہمانوں سے کچھ فیس نہیں لی جاتی لیکن ایک برطانوی جوڑے نے اپنے مہمانوں سے تقریباً 2,000 برطانوی پاؤنڈز وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Reddit پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے دوست، جیک اور سوفی کی شادی کا واقعہ شیئر کیا۔ واضح رہے کہ جوڑے کا نام ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے یہ فرضی نام جیک اور سوفی دیے گئے ہیں۔

سوفی اور جیک نامی جوڑے نے تمام مہمانوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بذریعہ ای میل بھیجا لیکن یہ ایک عام دعوت نامہ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ایک مخصوص ادائیگی کی درخواست کا بھی لنک منسلک تھا۔

Reddit پر صارفین نے ایسی مضحکہ خیز شادی پر تبصروں کی پوچھاڑ کردی۔ایک شخص نے لکھا کہ میں تو اس شادی میں نہ جاتا۔ یہ اشتعال انگیز ہے۔

دوسرے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگیا ہے؟

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ میں دولہا اور دلہن سے رابطہ کروں گا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کروں گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...