Home نیوز پاکستان سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کمی

سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کمی

Share
Share

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوسرے روز بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2657ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 276000روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 601روپے کی کمی سے 236625روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ٍفی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...