Home نیوز پاکستان ملکی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

ملکی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

کراچی: کراچی سمیت ملک کے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تیز ترین امیگریشن ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو طویل قطاروں سے نجات مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پرمسافروں کو تیز ترین امیگریشن کلئیرنس سہولیات کی فراہمی کی تیاری شروع کردی گئی۔

اس تناظرمیں کراچی کے جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ جبکہ نیواسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن کیلئے “ای گیٹ” کی تنصیب کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح 3 پاکستانی ایئرپورٹس میں بھی “ای گیٹ” کی سہولت دستیاب ہوگی، تینوں ہوائی اڈوں پر “ای گیٹس” کی تنصیب کے لئے متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغازکردیاگیا۔

ذرائع کےای گیٹس نصب ہونے کے بعدمسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکاراممکن ہوگا،کیونکہ پاکستان سے روانہ ہونے والے بین الاقوامی پروازوں کے مسافراپنی امیگریشن کلیئرنس خودکرسکیں گے،تاہم ای گیٹ سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے مسافروں کے پاس ای پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...