Home سیاست سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے فیصلہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے سمیت خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کو کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر غور کیا گیا۔

دوران اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو دینے اور سابق نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی وزارت داخلہ کو ایف آئی اے سے معاملے کے تحقیقات کے حوالے سے ہدایات جاری کرے گی۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کو کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آکر معاملے پر موٴقف دے سکتے ہیں۔ دوران اجلاس نجم ثاقب کو پہلے بلایا جا ئے یا ایف آئی اے تحقیقات کے بعد، اس حوالے سے کمیٹی ارکان تقسیم کا شکار ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تحقیقات سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔ یہ تحقیقات ان کے حق میں جائے گی۔ ہم کسی ادارے یا شخص کے خلاف نہیں، خرید و فرخت کے خلاف ہیں۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ مانگا ہے۔ اس سلسلے میں رائے ہے کہ کمیٹی اس معاملے پر فیصلہ کرے۔ رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کس قانون کے تحت کارروائی کا ریکارڈ مانگا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے از خود اور وزارت داخلہ کی ہدایات پر تحقیقات کرتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کو آج ہی تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کرے۔ خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دی۔

دوران اجلاس سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کی کمیٹی میں طلبی پر کمیٹی ممبران تقسیم نظر آئے۔ نجم ثاقب کو تحقیقات سے پہلے بلایا جائے یا بعد میں اور نجم ثاقب و ٹکٹ ہولڈر کی طلبی کے معاملے پر خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ کمیٹی نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو بلا سکتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو بلانے سے پہلے وزارت قانون کی رائے ضروری ہے۔ وزارت قانون سے کوئی ہوتا تو قانونی مشاورت میں آسانی ہوتی۔

کمیٹی نے وزارت قانون کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا اور وزارت قانون کے عدم تعاون پر معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے پر غور کیا گیا۔

خصوصی کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کمیٹی میں طلب کرنے کے معاملے کو موٴخر کرتے ہوئے وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر دیا اور اس سلسلے میں وزارت قانون کے عدم تعاون کا معاملہ وزیر اعظم اور اسپیکر کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...