Home highlight حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ادھر حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جب چاہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے، اگر تحریک انصاف والے ہمیں قائل کر لیتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم...

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر...

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے میچ آفیشلز کے...