Home نیوز پاکستان لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اسموگ کی روک تھام کیلیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلیے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کیلیے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

اسلام آباد:رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے...