Home sticky post 2 سکولوں میں ”گڈ ٹچ بیڈ ٹچ“ بارے آگاہی دینے کا فیصلہ

سکولوں میں ”گڈ ٹچ بیڈ ٹچ“ بارے آگاہی دینے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے میں کہاگیاہے کہ ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔
محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں بلکہ ان کو بے نقاب کرنا ہے، بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ ماڈیول شامل کرنے کے لیے ماہرین سے مدد لی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...