Home نیوز پاکستان غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اور املاک کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اور املاک کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اور املاک کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے ضروری اقدامات پر پیشرفت بارے رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لئے کارروائی تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر بریفنگ دی گئی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے لیے ہولڈنگ ایریاز قائم، منتقلی جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت مستند ڈیٹا کے ذریعے کرنے کیلئے میکانزم تیار ہے۔

اجلاس سے خطاب میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، تمام کمشنرز اور آر پی اوز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...